16 اگست 2015
وقت اشاعت: 13:48
باڈی بلڈر نے ایک منٹ میں 12سلاخیں ٹیڑھی کر کے عالمی ریکارڈ بنالیا
ماسکو.....یوں تو دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو سخت ترین ورزش کر کے اپنی باڈی بناتے ہیں لیکن ان صاحب کی طاقت کے تو کیا ہی کہنے۔جی ہاں روس سے تعلق رکھنے والے باڈی بلڈر نے اپنے مضبوط سر کی مدد سے ایک منٹ میں لوہے کی 12سلاخیں ٹیرھی کر کے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔43سالہ ایلکژینڈر نامی باڈی بلڈر نے یہ شاندار اور جاندار مظاہرہ اوریل شہر کے ایک شاپنگ مال میں کیا جہاں سینکڑوں کی تعداد میں تماشائیوں نے شرکت کی۔واضح رہے کہ اس نوعیت کا سابقہ ریکارڈ بھی ایلکژینڈرنے ہی گذشتہ سال قائم کیا تھا جہاں انہوں نے ایک منٹ میں 11سلاخیں ٹیڑھی کر ڈالی تھیں۔