تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
17 اگست 2015
وقت اشاعت: 3:0

کافی مشین جو چہروں کو کافی کے جھاگ پر پرنٹ کردے

نیویارک.....دنیا بھر میں کیفے مالکان گاہکوں کو متاثر کرنے کیلئے مختلف آفرز متعارف کرواتے ہیں لیکن اب امریکا میں ایک ایسی کافی مشین میدان میں آگئی ہے جو کسٹمرز کے چہروں کو کافی کی جھاگ پر پرنٹ کر کے دیتی ہے۔جی ہاں اس مشین کو مختلف کیفے میں استعما ل کیاجارہا ہے جہاں کسٹمرز کافی کا آڈر دینے کے ساتھ ایک تصویر مو بائل سے کھینچ کر بھی انھیں مہیا کرتے ہیں جسے جدید نو عیت کی اس کافی مشین میں اپ لوڈ کر دیا جاتاہے ۔یہ مشین کافی کو کپ میں ڈالنے کے بعد اس کے اوپر بننے والی جھاگ میں چاکلیٹ پاؤڈر اور کریم کی مدد سے دس سیکنڈز میں اس تصویر کو ہوبہو شکل میں پرنٹ کرکے اس عام کپ کو خاص بنادیتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.