تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
17 اگست 2015
وقت اشاعت: 12:59

جاپان میں دنیا کی پہلی روبوٹ ویڈنگ کا انعقاد

بیجنگ......اب روبوٹس بھی عروسی لباس میں نظر آئیں گے۔یوں توجدید روبوٹس ہماری روزمرہ زندگی میں بیحد معاون ثابت ہو رہے ہیں لیکن اب یہ بھی انسانوں کی طرح شادی کے بندھن میں بندھتے نظر آئیں گے۔ جی ہاں جاپان میں دنیا کی پہلی روبوٹ ویڈنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں دلہن دلکش سفید عروسی لباس میں پہنے ہا ل میں داخل ہوئی تو مہمانوں نے نشستوں پر کھڑے ہو کر تالیاں بجاتے ہوئے دلہن کا استقبال کیا۔بعد ازاں جب دلہا پہنچا توباقاعدہ شادی کی تقریب منعقد ہوئی اوردلہا دلہن نے مزیدارکیک بھی کاٹا جبکہ مہمانوں میں سائنسدان، انجینئرز اور میڈیا نمائندوں کے علاوہ دیگر روبوٹ بھی شامل تھے جن کے لئے نہ صرف کھانے کا بلکہ میوزیکل شو کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔صرف یہی نہیں جناب اس تقریب میں شرکت کیلئے مہمانوں کو دعوت نامے بھجوائے گئے تھے جن پر دلہا دلہن کی تصاویر بھی موجود تھیں اور میوزیکل شو میںآواز کا جادو جگانے والے اور پرفارم کرنے والے جدید روبوٹس نے محفل کو چار چاند لگا دئیے تھے جنہیں دیکھ کر تقریب میں شامل کوئی بھی شخص محظوظ ہوئے بغیر نہ رہ پایا۔کیوں جناب ہو گئے نہ حیران۔۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.