تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
17 اگست 2015
وقت اشاعت: 16:4

میاں مٹھونے بھی رقص کے میدان میں قدم رکھ دیا

نیویارک...... طوطے عام طور پر سیٹیاں بجاتے اور طرح طرح کی آوازیں تو نکالتے ہی ہیں لیکن جناب اس میاں مٹھو کی تو ادائیں اور صلاحیتیں ہی نرالی ہیں۔جی ہاں ہرے رنگ کے اس شرارتی نٹ کھٹ میاں مٹھو نے بھی موسیقاروں اور ڈانسرز سے متاثر ہو کر اس میدان میں اپنا قدم رکھ دیا ہے۔مالک جیسے ہی میوزک پلے کرتا ہے یہ شرارتی میاں مٹھو نہ صرف اچھل اچھل کر ٹھمکے لگاتا ہے بلکہ اس دوران رقص کا بھی شاندار مظاہرہ پیش کرتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.