تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
17 اگست 2015
وقت اشاعت: 16:5

دو پہیوں پر کار چلاکرایک میل کا فاصلہ طے کرنے کا عالمی ریکارڈ

بیجنگ......کار ڈرائیونگ کے ماہر تو کئی نوجوان آپ نے دیکھے ہونگے لیکن اب ذرا اس شخص سے بھی مل لیجئیے جس نے دو پہیوں پر کم ترین وقت میں ایک میل کا فاصلہ طے کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر ڈالا ہے۔برطانیہ میں جاری" گُڈ وڈ فیسٹیول آف اسپیڈ" میں یہ غیر معمولی کارنامہ انجام دیتے ہوئے ماہر ڈرائیور نے گاڑی کو ایک طرف کے دو پہیوں پر مسلسل 2منٹ10سیکنڈ تک چلاتے رہے۔ منفرد انداز میں گاڑی چلاتے ہوئے اس ڈرائیور نے ایک میل کا فاصلہ کم ترین وقت میں طے کرتے ہوئے دیکھنے والوں کو نہ صرف حیران کر دیابلکہ اپنا نام ریکارڈ بک میں بھی درج کر الیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ2منٹ45سیکنڈ میں قائم کیا گیا تھا جسے توڑ کر اس ماہر ڈرائیور نے اپنی صلاحیت کا لوہا منوا لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.