تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
17 اگست 2015
وقت اشاعت: 16:5

جاپان کی اسٹیشن ماسٹر بلی ریلوے اسٹیشن کو ویران کر کے چل بسی

بیجنگ .........جاپان کے ایک ریلوے اسٹیشن پراعزازی اسٹیشن ماسٹر کی ذمہ داریاں نبھاتی بلی اسٹیشن کو ویران کر کے چل بسی۔سولہ سالہ Tama کنامی اس بلی کی آخری رسومات میں 3 ہزار افراد نے شرکت کی اور اسے پورے احترام کے ساتھ دفنایاگیا۔یہ بلی سال 2007سے اسٹیشن ماسٹر کی روایتی ٹوپی سر پر سجائے اور گلے میں بیج پہنے نہایت سنجیدگی سے ریلوے اسٹیشن پر مو جود رہتی تھی لیکن اس کی زمہ داری صرف اور صرف سفر کر نے والے افراد اور سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کر نے کے ساتھ انھیں منفرد تفریح بھی مہیا کر نا تھا۔ اسٹیشن پر آنے والے لوگ اس بلی کو ایک نظر دیکھنے کیلئے نا صرف بے تاب نظر آتے تھے بلکہ یہ بھی پورا وقت فوٹو سیشن میں ہی مصروف رہتی تھی۔ یہ بلی جاپانی عوام کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی میڈیا میں بھی مقبول ہوئی جس کی بطور اسٹیشن ماسٹر تعیناتی کا مقصد ہی عوام اور سیاحوں کی توجہ حاصل کرنا تھا لیکن اب اس کے بعد یہ اسٹیشن ویران سا ہو گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.