تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
18 اگست 2015
وقت اشاعت: 12:4

برطانیہ : چْل بْلی گائے درختوں کے درمیان پھنس گئی

لندن .....برطانیہ میں ایک گائے درخت کے تنے میں سر پھنسا بیٹھی ،اسے ریسکیو اہلکاروں نے کافی جدوجہد کے بعد بحفاظت نکال لیا ہے ۔ برطانیہ کی کاؤنٹی ڈربی شائر کے جنگلات میں گائے اپنا سر درخت کے تنے کے درمیان پھنسا بیٹھی اور تکلیف کے باعث چلانے لگی۔ گائے کی آوز سن کر آس پاس کے لوگ مدد کو آگئے تاہم انہیں کامیابی نہ مل سکی، جس کے بعدریسکیو اہلکاروں کو طلب کرنا پڑا ، جنہوں نے کافی دیر کی کوشش کے بعد گائے کو اس مشکل سے نجات دلائی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.