18 اگست 2015
وقت اشاعت: 19:53
سرپھرے منچلوں کا80 میٹر بلند تنی رسی پر چلنے کا مظاہرہ
لندن۔۔۔۔۔ زندگی تو سبھی کو پیاری ہوتی ہے لیکن کچھ لوگوں کو اپنے شوق اس سے بھی زیادہ عزیز ہوتے ہیں اور وہ اپنی جان داؤ پر لگانے سے بھی نہیں گھبراتے۔برطانوی کاؤنٹی ہیمپشائر سے تعلق رکھنے والے ان دو منچلوں کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے بحیرہ روم پر اسی میٹر اونچائی پر دو چٹانوں کے درمیان بندھی رسی کے اوپر چلتے ہوئے یوں کرتب دکھائے کہ دیکھنے والوں کی سانسیں تھما دیں۔یہ کارنامہ سر انجام دینے کے دوران ذرا سی بھی غلطی جان لیوا ثابت ہو سکتی تھی لیکن سیانے ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا۔