تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
21 اگست 2015
وقت اشاعت: 18:7

معمرخاتون نے 94میٹر ٹاور سے اْترکر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا

لندن......دادا دادی بننے کے بعد بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی بیشتر عمر رسیدہ افراد جینے کی امنگ چھوڑ دیتے ہیں لیکن کچھ کے دل تو بڑھاپے میں بھی جوان ہوتے ہیں۔برطانوی کاؤنٹی ہیمپ شائر سے تعلق رکھنے والے 101سالہ ان دادی امّاں کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں کیا جاسکتا ہے جنہوں نے 328فٹ بلند ٹاور سے رسّیوں کی مدد سے نیچے اْتر کر ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔ڈورس لونگ نامی خاتون اس سے قبل بھی 16مرتبہ یہ کارنامہ سر نجام دے چکی ہیں جبکہ گذشتہ برس زندگی کی 100بہاریں دیکھنے کی خوشی میں بھی انہوں نے اس ہی قسم کی بہادری کا مظاہرہ کیا تھا۔101سالہ دادی امّاں کا یہ ایڈونچر دراصل ایک چندہ مہم کے سلسلے میں رکھا گیا تھا جسے دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد ٹاور کے گرد موجود تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.