تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
22 اگست 2015
وقت اشاعت: 21:15

شارجہ میں شیشوں کا لباس پہنے رقاصوں کی انوکھی پرفارمنس

شارجہ ......عید کے تیسرے دن شارجہ کی سڑکوں پر ایک انوکھے ڈانس گروپ نے شیشے کا بنا منفرد لباس پہن کر لوگوں کا دل جیت لیا۔انوکھا لباس،انوکھا انداز،رقص تو بہت دیکھےہونگے، لیکن ایسا پہلے کبھی نہ دیکھاہوگا۔شارجہ کی سڑکوں پر سلواکیہ سے تعلق رکھنے والے منفرد ڈانس گروپ نےسماں باندھ دیا۔ایک خاص لباس پہن کر رقص کیا اورشارجہ والوں کی عید کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ۔ سورج کی تپش میں شیشے کی طرح چمکتے لباس شیشے کے نہیں دراصل شیشے سے ہی ملتی جلتی ایک دھات سےبنائے گئے ہیں۔جس نے بھی سر سے پاوں تک خوبصورت سلور لباس پہننے ان ڈانسرزکو دیکھا ،وہ بس دیکھتا ہی رہ گیا،کئی چاہنےوالوں نے ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.