22 اگست 2015
وقت اشاعت: 23:47
شعیب اور ثانیہ کی ڈانسنگ ویڈیو پر بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کا طنز
نئی دہلی......شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی ڈانسنگ ویڈیو پر بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ نے طنز کیا ہے۔یووراج سنگھ نے سوشل میڈیا پر تبصرہ کیا ہے کہ دونوں بہترین کھلاڑی ضرور ہیں مگر بدترین ڈانسر ہیں۔جواب میں شعیب ملک نے یووراج سنگھ کو ڈانس کا چیلنج دے ڈالا ہے کہ آجاؤ میدان میں، ہم اپنی بہترین پرفارمنس دیں گے۔