23 اگست 2015
وقت اشاعت: 15:47
کوریا میں مٹّی میں کھیلنے کا تہوار، سیکڑوں افراد کی شرکت
بوریونگ........جنوبی کوریا کے شہر بوریونگ کے ساحل پر مٹی میں کھیلنے کا تہوار منایا گیا اور لوگو ں نے پانی اور کیچڑ میں کھیل کود کے مزے اڑائے۔ اس منفرد میلے میں شریک افراد نے بچوں کی طرح ایک دوسر ے کو مٹی میں لت پت کردیا۔ اس سالانہ میلے میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور بے فکری سے مٹی میں گندے ہو کر بچپن کے دنوں کی یادیں تازہ کی۔