23 اگست 2015
وقت اشاعت: 22:3
ماہرامریکی شیف نے بھالو کی شکل کا پین کیک تیار کر ڈالا
نیویارک........دنیا میں باصلاحیت لوگوں کی کمی نہیں لیکن اصل فنکار وہی کہلاتا ہے جو اپنے فن کا مظاہرہ اس ڈھنگ سے کرے کہ سب کو دنگ کردے۔امریکا سے تعلق رکھنے والے ماہر شیف نے بھالوکی شکل کا انوکھا پین کیک تیارکر لیا ہے جو دیکھنے میںیوں لگتا ہے کہ جیسے تصویر ہی اتار لی ہو۔ناتھن نامی یہ شیف کھانے تو اچھے بناتا ہی ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ ایک ماہر آرٹسٹ بھی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس نے اپنے دونوں فن یکجا کردیئے ہیں۔واضح رہے کہ طرح طرح کے پین کیک بنانے والے اس ماہرشیف کے انٹرنیٹ پر مداحوں کی تعداد لاکھوں تک پہنچ چکی ہے۔