26 اگست 2015
وقت اشاعت: 0:59
گوجرانوالا میں گھاس چرتے ہوئے گھوڑا گڑھے میں گر گیا
گوجرانوالا......گوجرانوالہ میں گھاس چرتے ہوئے گھوڑا گڑھے میں گر گیا ، جسے بڑی مشکل سے نکالا گیا۔ گوجرانوالہ کے نواحی گاؤں گوندانوالہ میں گھوڑا کھیتوں کے قریب گھاس چررہا تھا کہ اچانک ایک گہرے گڑھے میں جاگرا۔ اہل علاقہ نے فوری طور پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی۔ ریسکیو اہل کاروں نےا یک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد گھوڑے کو گڑھے سے بحفاظت نکال لیا۔