تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
27 اگست 2015
وقت اشاعت: 16:59

کیلیفورنیا کے ہوٹل میں دنیا کے پہلے روبوٹ بٹلر نے ڈیوٹی سنبھال لی

نیویارک......اب روبوٹ بٹلرزلیں گے ہوٹل میں ویٹرزکی جگہ۔جی ہاں بالکل امریکی ریاست کیلیفورنیا کے دی الوفٹ ہوٹل میں دنیا کے پہلے روبوٹ بٹلر نے باقاعدہ طور پر ڈیوٹی سنبھال لی ہے۔سینسررز لیزر اور وائی فائی ٹیکنالوجی سے لیس بوٹلر نامی یہ روبوٹ بٹلر لفٹ استعمال کرتے ہوئے ہوٹل کے مختلف فلورز پر جاتا ہے اور مہمانوں کو انکی مطلوبہ اشیاء مہیا کرتا ہے۔ہوٹل کے عام ویٹرز کی طرح ڈیوٹی کرتے اس روبوٹ کو ٹپ دینے کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ سروس کے معیار سے مطمئن یا بیحد خوش ہونے پر اسے فائیو اسٹار تک ریٹنگ دی جاسکتی ہے جبکہ ٹیکنالوجی سے لیس اس ماڈرن دور میں ٹوئٹ کرکے بھی بوٹلر روبوٹ کی خدمات کا اعتراف کیا جاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.