تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
29 اگست 2015
وقت اشاعت: 20:59

سول انجینئر کے مکان، چھت، دیواروں، غسل خانے سے کروڑوں روپے برآمد

کولکتہ.......بھارت میں پولیس نے ایک سرکاری اہلکار کے مکان پر چھاپہ مار کر اتنے نوٹ برآمد کیے کہ انہیں گننے میں 21 گھنٹے لگ گئے۔

مکان ہے یا تجوری،چھت، دیواریں،غسل خانہ،حد تو یہ ہے کہ ٹائلوں کے نیچے بھی صرف پیسہ ہی پیسہ،لیکن صاف ستھرا نہیں ، کالے کرتوں سے جمع کیا گیا کالا پیسہ۔

یہ صاحب کولکتہ میونسپلٹی میں سول انجینئر ہیں جو حکومت سے تو تنخواہ لیتے ہی ہیں، ساتھ ہی کسی عمارت کو ریگورلائز کرانے کی ایک لاکھ روپے رشوت بھی لیتے ہیں،اس دو نمبری کام سے انہوں نے اتنا پیسہ بنایا کہ اسے رکھنا مشکل ہو گیا۔

جب گھر کی چھتوں، دیواروں،غسل خانے اور کچن کےٹائلز کے نیچے دو نمبری روپے کی دنیا آباد ہو گئی تو پھر باری آئی تکیوں، گدوں، بستروں اور صوفوں کی،یہاں تک کہ ہرے ہرے نوٹوں کے بنڈل فریج میں بھی چھپائے گئے۔

کولکتہ اینٹی کرپشن ٹیم نے جب سول انجینئر کے گھر چھاپہ مارا تو گھر کے مختلف حصوں سے 20کروڑ روپے سے زائد رقم برآمد ہوئی۔

یہ رقم اتنی زیادہ تھی کہ اسے گننےکے لئے اینٹی کرپشن کی ٹیم نے تین مشینوں کا استعمال کیا۔اس کے باوجود اس عمل میں 21 گھنٹے لگ گئے۔

پولیس حکام کو اس سرکاری اہلکار کے گھر سےنہ صرف کیش بلکہ 14لاکھ بھارتی روپوں سے زائد مالیت کے ہیرے اور سونے کے زیورات بھی ملے ہیں۔

پولیس نے سول انجینئر اور اس کے بیٹے کو حراست میں لے لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.