29 اگست 2015
وقت اشاعت: 23:48
اب تیرنے والے ڈرون کی بھی تیاری شروع
واشنگٹن...... امریکی ماہرین ایک ایسے ڈرون کی آزمائش کررہے ہیں جو پرواز کرنے کے ساتھ ساتھ سمندر میں آبدوز کی طرح سفر بھی کرسکے گا امریکا کے نیول ریسرچ لیبارٹریز کے انجینئرز ایک ایسے ڈرون کی تیاری میں مصروف ہیں جسے دشمن آبدوزوں کی تلاش ، سمندر میں تیر کر تیل کے رساؤ کی تحقیق اور دیگر بہت سے کاموں کے لیے استعمال کیا جاسکے گا ۔ اس روبوٹ ڈرون کا نام ’فلمر‘رکھا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ ایجاد بطخ سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔ پرواز کے دوران اس کے چپو جیسے پر سُکڑ کر طیارے کو اڑنے کے دوران مستحکم رکھتے ہیں ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کسی آبی پرندے کے طرح پانی میں غوطہ بھی لگاسکے گا۔امریکی بحری ماہرین کے مطابق اس کا جدید ترین ماڈل 57 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا میں پرواز کرسکتا ہے جب کہ پانی میں صرف 11 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکے گا۔