تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
29 اگست 2015
وقت اشاعت: 23:48

اب خلائی سفر کے لیے کسی راکٹ بھیجنے کی ضرورت نہیں

نیویارک.....اب خلائی سفر کے لیے کسی راکٹ بھیجنے کی ضرورت نہیں رہے گی ،جی ہاں!! زمین سے خلا میں جانے کا سفر کوئی سستا نہیں،ہر سفر کے دوران لاکھوں ڈالر مالیت کا فیول جلانا پڑتا ہے اور خطرات الگ ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ راکٹ ماحولیات کو بھی بری طرح متاثر کرتے ہیں،اب کینیڈا کی ایک کمپنی نے ایک ایسی "لفٹ" بنانے کا اعلان کیا ہے ، جو نہ صرف خلائی سفر کے خطرات کو کم کرے گی بلکہ اس سے 30 فیصد توانائی کی بچت بھی ہوگی۔ٹوتھ ایکس ٹیکنالوجی نامی کمپنی ، 20 کلومیٹر بلند ٹاور تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ، جس کے اندر "ایک لفٹ" ہوگی جو برقی توانائی سے چلتے ہوئے خلانوردوں کو ٹاور کی چھت تک لے جائے گی اور پھر چھت پر موجود "اسپیس شپ" خلابازوں کو با آسانی خلا میں جاسکے گی۔اسپیس شپ ری فیولنگ کی غرض دوبارہ ٹاور پر بھی آسکے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.