30 اگست 2015
وقت اشاعت: 3:0
گوجرانوالا میں نایاب جانور پینگولن سیلاب میں بہہ کر خشکی پر آ گیا
گوجرانوالا.......گوجرانوالہ میں نایاب جانورپنگولین سیلابی پانی میں بہہ کر خشکی پر آپہنچا۔ پکڑنے کی کوشش میں 4افرادزخمی بھی ہوگئے۔ وائلڈ لائف حکام کے مطابق نایاب جانور پنگولین کے ابدال کے قریب پہنچنے پر مقامی افراد نے اسے پکڑنے کی کوشش کی جس سے 4افراد معمولی زخمی ہوگئے۔ محکمہ وائلڈ لائف نے نایاب جانور کو پکڑنے کے بعد دوبارہ جنگل میں چھوڑ دیا۔ انسپکٹر وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ نایاب جانور زمین کے اندر سے کیڑے مکوڑے کھاتا ہے، پنگولین کواگرپکڑاجائے تو زیادہ دیر زندہ نہیں رہتا اس لیے چھوڑ دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ یہ جانوربھارت سے پاکستان پہنچا ہو تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔