تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 13:48

سطح سمندر سے 15 ہزار فٹ بلندی پر ہنزہ فیسٹیول جاری

ہنزہ........گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ میں دوروزہ فیسٹول جاری ہے۔ سطح سمندر سےپندرہ ہزار فٹ کی بلندی پر منعقد اس فیسٹیول میں مقامی شہریوں کے علاوہ دوست ملک چین سے آئے افراد کی بڑی تعداد شریک ہے۔ضلع ہنزہ کے علاقے خنجراب میں جاری فیسٹیول کے دوران مقامی ثقافتی انداز میں چین کےعلاوہ ملک سے دیگر حصوں سے آئے مہمانوں کاگانا گا کر استقبال کیا گیا۔ ہمسایہ ملک چین سے آئے ہوئے فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور حاظرین سے خوب داد وصول کی۔ فیسٹیول میں مقامی دستکاری کی اشیا کے علاوہ قیمتی پتھروں اور مختلف اشیا کےا سٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔ لوگوں نے ثقافتی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی فیسٹیول کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔ دو روزہ فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریبات سے پاکستان اور دوست ملک چین سے آئے لوگ بہت لطف اندوز ہورہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.