تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
2 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 18:20

لاہور کے چڑیا گھر میں دو ننھے مہمانوں کی آمد

لاہور.......لاہور چڑیاگھر میں دو ننھے مہمانوں کا اضافہ ہوگیا ہے ۔ ایک ننھا مہمان لیوپرڈ کے ہاں اور دوسراشیرنی کے ہاں آیا ہے ۔ ننھے شیر اور لیوپر ڈ کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے چڑیا گھر میں لوگوں کا رش بڑھ گیا۔ لاہورچڑیاگھر میں لیوپرڈ فیملی میں ایک ننھے مہمان کا اضافہ ہوگیا ہے جس کےبعد اس خاندان کے ارکان کی تعداد پانچ ہوگئی ہے ، ننھے لیوپرڈ کی ماں کاجل اور اسکے باپ کو چار سال قبل چڑیاگھر لایا گیا تھا۔ دوسری جانب ننھے شیر کی پیدائش ہوئی ہے جس سے شیروں کی فیملی راجہ رانی کے ممبر ز کی تعداد 9 ہوگئی ہے، ننھے شیر نے ابھی آنکھیں نہیں کھولیں اوراسےفیڈر سے دودھ پلایا جا رہاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.