تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
3 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 3:15

ماسکو: روسی صدر نے کھیلا بچوں کیساتھ آئس ہاکی میچ اور جیت بھی گئے

ماسکو........روسی صدر ولادیمیر پیوٹن صرف سیاست کے ہی نہیں، بلکہ کئی شعبوں کے ماہر کھلاڑی ہیں اور آئے دن اُن کے نت نئے ایڈونچرز میڈیا میں خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ گذشتہ روز روسی صدر نے ایک جم میں ورزش کی اور مسلز بنائے، جس کے بعد باقاعدہ یونیفارم پہن کر آئس ہاکی کھیلنے کے لیے میدان میں کود پڑے۔ اسکول کے بچوں کی ٹیم کے ساتھ میچ کھیلنے لگ گئے اور اپنے تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کے بلبوتے کھیل کے میدان میں بھی سیاست کی طرح ایسی مہارت دکھائی کے بچوں کو 5-9کے اسکور سے شکست دے دی اور فاتح قرار پائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.