3 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 3:15
لندن: کیچڑ اور دلدل میں تیراکی کی عالمی مقابلوں کا آغاز
لندن.........برطانیہ میں ویلز کی مقامی کاؤنٹی پوئز کے قصبے میں دلدل میں رہنے کی30ویں سالانہ عالمی چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شرکاء کی بڑی تعداد نے دلچسپ بھیس بدل کر شرکت کی۔ اس کھیل میں شرکت کرنے والے شرکاء کو تقریبا ً55میٹر طویل دلدلی مٹی اور پانی والے کیچڑ سے بھری نالی کو بناء کسی سوئمنگ کاسٹیوم اور آلات کو استعمال میں لاتے ہوئے عبورکرنا ہوتا ہے۔ اس سال مقابلے میں دنیا بھر سے سینکڑوں شرکاء نے حصہ لیا، جو کیچڑ بھری نالی کو تیزی سے عبور کرکے دکھانے کی کوشش کرتے نظر آئے۔