تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
3 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 3:15

ایل سیلواڈور ـ:آگ کی گیندوں سے خطرناک لڑائی کا سالانہ تہوار

سان سلواڈور.........یہ کسی مظاہرے یا احتجاجی جلاؤ گھیراؤ کا منظر نہیں بلکہ وسطی امریکی ملک ایل سیلواڈور کا 300سال پرانا سالانہ مذہبی تہوار ہے جہاں مقامی افراد آگ کا خطرناک کھیل کھیلتے ہیں۔ہر سال کی طرح اس سال بھی ایل سیلواڈور کے علاقے نیجاپا میں آگ کی گیندوں سے لڑائی کا انعقاد کیا گیا۔علاقے کے بیچوں بیچ مقامی افراد دو ٹیموں میں تقسیم ہوگئے اورہاتھوں پر حفاظتی دستانے چڑھاکر ایک دوسرے کی جانب آگ کے شعلوں سے بھڑکتی گیندے پھینکتے نظر آئے۔واضح رہے کہ یہ تہوار 1922ءسے ہر سال باقاعدگی کے ساتھ منایا جاتا ہے جس میں کئی افراد شرکت کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.