3 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 15:48
بجلی اور پیڈل سے چلنے والی جدید سائیکل
نیویارک.......ماحولیاتی آلودگی پرقابو پانے کیلئے امریکی انجینئر نے بجلی اور پیڈلز سے چلنے والی جدید سائیکل تیار کر لی ہے۔ اس انوکھی سائیکل کو چلانے کیلئے 500واٹ کی بیٹری درکار ہوتی ہے ، سائیکل 20میل فی گھنٹہ کی رفتار سے تقریبا ً سو میل تک کا سفر با آسانی طے کر سکتی ہے، یہ جدیدسائیکل اگلے ماہ فروخت کے لئے پیش کر دی جائے گی،اگر آپ بھی یہ سائیکل خریدنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے چھ ہزار نو سو ڈالر ادا کرنا ہونگے۔