3 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 16:4
سیلفی لینے کے شوق نے امریکی نوجوان کی جان لے لی
ٹیکساس........امریکا میں سیلفی لینے کے شوق نے 19سالہ نوجوان کی جان لے لی۔امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں ایک نوجوان بندوق کیساتھ سیلفی لے رہا تھا کہ اچانک فائر ہو گیا اور نوجوان ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے نوجوان اسمتھ بندوق کواَن لوڈڈ سمجھ کر تھامے ہوئے سیلفی بنانے کی کوشش کر رہا تھا ،تاکہ تصویر کو آن لائن پوسٹ کر سکے، اسی جدوجہد میں فائر ہوا اورنوجوان کی موقع پرہی موت ہو گئی۔