تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
5 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 13:31

نیو یارک میں پلو فائٹ،30 امریکی فوجی زخمی

نیو یارک......تفریح ، تفریح میں امریکی فوجیوں نے ایک دوسرے کو زخمی کر دیا، تکیوں کی سالانہ لڑائی کے دوران زخمی ہو کر 30 کیڈٹ اسپتال پہنچ گئے۔نیویارک کی فوجی اکیڈمی میں کیڈٹس کے درمیان تکیوں کی سالانہ لڑائی ہوئی،جہاں مستی بھی خوب ہوئی اور خوب مزے لوٹے گئے،لیکن تفریح سے بھرپور یہ لڑائی کچھ کیڈٹس کی جانب سے تکیوں میں وزنی چیزیں رکھنےکے باعث اچانک حادثے میں تبدیل ہوگئی اور 30 کیڈٹ زخمی ہوکر اسپتال جا پہنچے۔ واقعے کے بعد انتظامیہ نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.