تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
7 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 5:48

بھارت میں شرارتی بچہ اپنا سر پریشر ککر میں پھنسا بیٹھا

نرسنِگھ پُور....... کبھی کبھی کھیل مہنگا بھی پڑجاتا ہے، ایسا ہی ہوا بھارت میں ،جب ایک بچہ اپنا سر پریشر ککر میں پھنسا بیٹھا ۔ بھارتی ریاست مدھیاپردیش کے ضلع نرسنِگھ پُور میں ایک پانچ سالہ بچے نے کھیل ہی کھیل میں پریشر ککر کوکسی ہیلمٹ کی طرح اپنے سر پر پہن لیا، لیکن جب کچھ دیر بعد اسے اتارنے کی کوشش کی تو ناکام رہا۔ اس کے چیخنے اور رونے پر اس کے ماں باپ نے بھی اس کا سر پریشر ککر سے نکالنے کی کوشش کی مگر وہ بھی ناکام رہے جس کے بعد اسے ایک قریبی دکان لے جایا گیا، جہاںآری کی مدد سے پریشر ککر کو کاٹ کر بچے کے سر کو آزاد کرایا گیا جس کے بعد بچے کی جان میں جان آئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.