8 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 14:59
آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کو پیچھے چھوڑنے والی ذہین بچی
لندن.....162آئی کیو لیول کی مالک12سالہ برطانوی بچی ذہانت میں البرٹ آئن اسٹائن اوراسٹیفن ہاکنگ سے بھی آگے نکل گئی۔ذہین افراد کا ادارہ مینسا(MENSA) دنیا کا سب سے بڑا اور پرانا ادارہ ہے جہاں صرف ذہین اور غیر معمولی ذہانت کے حامل افراد کو ممبر بنایا جاتا ہے۔لندن کے علاقے Langhmaسے تعلق رکھنے والی12سالہ بچی لیڈیا سبیسٹین اپنی غیر معمولی ذہانت اور162کے شاندارآئی کیو لیول کی وجہ سے مینسا کا ممبر بنالیا گیاہے۔لیڈیا کے والدین نے اپنی بیٹی کی ذہانت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اُسے مینساکے برین ٹیسٹ کیلئے رجسٹر کروایا جہاں اس نے150سوالات پر مشتمل آئی کیو ٹیسٹ کلیئر کر کے162کا اسکورکرکےدنیا بھر کی نظریں اپنی جانب مبذول کروالیں۔غیر معمولی ذہانت کی حامل لیڈیانے ذہانت میں امریکی صدور ،بل گیٹس ،اسٹیفن ہاکنگ اور البرٹ آئن اسٹائن سمیت بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔