تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
8 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 16:35

بلند آبشار سے ننھی کشتی پربیٹھ کرچھلانگ لگانے کا خطرناک مظاہرہ

ویلنگٹن......کائیکنگ کرناایک انتہائی مشکل کھیل ہے جس میں ماہر سے ماہر کائیک بھی اکثر اوقات مات کھاجاتے ہیں مگر کچھ زندہ دل اور بلند ہمت نوجوان ایسے بھی ہوتے ہیں جو کسی خطرے کو خاطر میں نہیں لاتے۔نیوزی لینڈسے تعلق رکھنے والے بین براؤن نامی منچلے نے حال ہی میں20فٹ بلند آبشار سے کائیکنگ کرنے کا منفرد اور خطرناک کارنامہ سر انجام دیا ہے۔نیوزی لینڈکے شہر Whangarei کی مشہورWairuaآبشار کے کنارے موجود بین نے اپنی ہلکی وزن کی کائیک سے20فٹ بلندی سے چھلانگ لگادی اور سیکنڈوں میں تند و تیز لہروں میں پہنچ گئے جبکہ دل دہلادینے والا یہ کرتب انکے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ بنالیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.