8 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 17:47
چین میں ایسا انوکھا مقام جہاں بارش برستی ہے لیکن لوگ بھیگتے نہیں
بیجنگ ......۔بر ستی بارش میں کھڑے ہونے والا ہر شخص بھیگتا ضرور ہے لیکن چین کی ایک گیلری میں ایسا آرٹ متعارف کر وایا گیا ہے جہاں بارش برستی ہے لیکن اسکے نیچے کھڑے افراد بھیگتے نہیں۔چینی شہر شنگھائی میں اس دلچسپ 'Rain Room' کو گیلری کے ایک کمرے میں اس انداز میں تیار کیا گیا ہے جس میں 2ہزار 5سو لیٹر پانی استعما ل کیا گیا ہے اور ایک منٹ کے دوران 1ہزار لیٹر پانی چھت سے نیچے بر ستا ہے۔اس Rain Room کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ایسے سنسرز نصب کیے گئے ہیں جو اسکے نیچے کھڑے افراد کے بجائے صرف اسکے اردگرد پانی برساتے ہیں اور اس طرح برستی بارش کے تلے کھڑا فرد خشک ہی رہتا ہے۔کیوں ہے نہ مزے کی بات۔