8 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 18:35
ٹافیاں بھی خوب کھائیں،عالمی ریکارڈ بھی بناڈالا
لندن......کیتھرین نامی برطانوی خاتون نے چاپس اسٹکس کی مدد سے ایک منٹ میں سب سے زیادہ ٹافیاںکھا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔یوں تو بچپن میں سب نے ہی مزیدار ٹافیاںکھائی ہونگی لیکن اس خاتون کے انداز میں تو شاید ہی کوئی کھا سکتا ہو ۔چاپس اسٹکس ہاتھوں میں تھامے ہوئے کیتھرین نے ایک منٹ میں 65اسمارٹیز کو انتہائی تیزی سے کھا کر گزشتہ ریکارڈ توڑ ڈالا۔بیجنگ میں ایک شو کے دوران یہ انوکھا عالمی کارنامہ سر انجام دینے پر اس خاتون کا نام گینزریکارد بک کے نئے ایڈیشن میں شامل کر لیا گیا ہے۔