تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
10 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 3:48

امریکی شخص نے انوکھی راکٹ کار تیار کر ڈالی

نیویارک.......یوں تو آپ نے نت نئے ماڈلز کی ایسی گاڑیاں دیکھی ہی ہوںگی جو بیٹھنے والے کی شان و شوکت میں اضافہ کر دیتی ہیں لیکن یقیناً آپ نے ایسی عجیب و غریب گاڑی کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔

جی ہاں امریکی شخص نے تیار کی ہے ایسی منفرد اور انوکھی کار جو بالکل راکٹ کی طرح دکھائی دیتی ہے۔

امریکی ریاست اوہائیو کے رہائشی جوئے ٹامارو نامی شخص نے1960ءکی دہائی میں امیوزمنٹ پارک میں استعمال ہونے والے راکٹ جھولے کی باڈی میں کار کا انجن اور پہیئے نصب کرکے انوکھا شاہکار تیار کرلیا۔

جوئے کا کہنا ہے کہ اس نے یہ کارنامہ اپنے بچپن کی یادوں کو تازہ کرنے کیلئے سرانجام دیا ہے اور وہ سڑکوں پر اپنی کار میں سفر کرتا ہے تو ہر کسی کی نظر اس کی گاڑی کی جانب ہوتی ہے اور لوگ اسے حسرت بھری نگاہوں سے دیکھتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.