10 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 4:43
اونٹ نےامریکی فوجی کو زور دار کِک رسید کر دی
کابل.......امریکی فوجی کواپنے افسر سے شرط لگانی مہنگی پڑ گئی، نَک چڑھے اونٹ نے زور دار کِک رسید کر دی۔
کہتے ہیں جانور محبت کی زبان سمجھتے ہیں لیکن کبھی کبھی یہ مقولہ غلط بھی ثابت ہوجاتاہے جیسا کہ اس امریکی فوجی کے ساتھ ہوا۔
افغانستان میں فرائض سر انجام دیتےفرینک نامی اس مریکی فوجی نے اپنے افسر سے شرط لگائی کہ وہ قریب موجود اُونٹ کو ہاتھ لگا کر اپنی بہادری کا مظاہرہ پیش کرے گالیکن اونٹ کوفرینک کی یہ حرکت ایک آنکھ نہ بھائی اور اس نے فوجی کوایک زور داد کِک رسید کر دی۔
نَک چڑھا اونٹ تو کک لگا کر چلتا بنا لیکن بیچارے فرینک نہ صرف شرط ہار گیا بلکہ اپنے افسر اور دیگر جوانوں کے مذاق کا بھی نشانہ بن گیا۔
گزشتہ روز ان لائن پوسٹ ہونے والی یہ ویڈیو لوگوں نے اس قدر پسند کی ہے کہ اب تک اسے 80ہزار بار دیکھا جا چکا ہے۔