تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
11 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 15:47

چین میں ایئر شو، جے 11 بی طیارہ سب کی توجہ کا مرکز رہا

بیجنگ........چین میں ائیرشو کا آغاز ہوگیا ہے، شو میں جے 11 بی طیارہ سب کی توجہ کا مرکز رہا۔ چین کے شمال مشرقی صوبے جیلین میں، ائیرشو کے دوران ہیلی کاپٹر اور جیٹ طیارے پیش کیے گئے۔

شو میں چینی فوج کےاہلکاروں نے فضا میں شاندار کرتب کا مظاہرہ کیا۔ تقریب میں 1300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچلنے والاJ 11-B نامی جیٹ طیارہ سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ شائقین کی بھی بڑی تعداد ائیر شو میں موجود تھی۔ شو 13 ستمبر تک جاری رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.