تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
12 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 17:47

لاہور کے باغ جناح میں 10 فٹ لمبا، 40 کلو وزنی اژدھا نکل آیا

لاہور.......لاہور کے باغ جناح میں 10 فٹ لمبا اور 40 کلو وزنی اژدھا نکل آیا،لوگوں نے ڈنڈوں سے مار ڈالا۔ فلموں اور ڈاکومنٹریز میں بڑے اژدھے کو دیکھنا تو کچھ تفریح ہو سکتا ہے ۔

آج جب لاہور کی دلکش وسیع عریض سیرگاہ باغ جناح میں اچانک دس فٹ لمبا اژدھا نمودار ہوا، تو صبح کی سیر کرنے والے سبھی خوفزدہ ہوگئے،سبھی کی سٹی گم ہوگئی۔وائلڈ لائف اور ریسکیو والے کہاں یاد رہتے، کچھ نے جرأت کی اور ڈنڈے لاٹھیاں برسا کر اسے مار ڈالا۔

باغ جناح انتظامیہ اتنے بڑے سانپ کی موجودگی پر حیران پریشان رہ گئی۔ ان کاکہنا ہے کہ پارک میں چھوٹے بڑے سانپ تو نکلتے رہتے ہیں لیکن اتنا بڑا سانپ کبھی نہیں نکلا، کہیں اور سے آیا ہوگا۔

باغِ جناح میں سیر کے لیے آنے والے نوجوان سانپ کو ہاتھوں میں اٹھا کرتصویریں بنواتے رہے، یہ سانپ کہاں سے آیا اس کا جواب تو نہیں مل سکا لیکن لوگوں کو تھوڑی دیر کے لیے تفریح کا سامان ضرور مل گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.