تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
14 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 10:43

جارجیا:سیلاب سے شدید متاثر ہ چڑیا گھرعوام کیلئے کھول دیا گیا

تبلیسی......سیلاب سے شدید متاثر ہونے والا جارجیا کا چڑیا گھرتین ماہ بعد ایک مرتبہ پھر عوام کیلئے کھول دیا گیا۔

جارجیا کےدارالحکومت تبلیسی کا چڑیا گھر کھلتے ہی بڑی تعداد میں لو گوں نے یہاں کا رخ کیا۔ابھی چڑیا گھر کے صرف ایک حصے کی تعمیر نو اور صفائی ستھرائی کی گئی ہے۔ کئی جانوروں کو اب بھی ایک ساتھ ایک ہی جگہ پر رکھا گیا ہے۔

حکام یہاں نئے جانوروں کا بھی اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتےہیں ۔تین ماہ قبل آنے والے بدترین سیلاب سے اس چڑیا گھر کے 300 سے زائد جا نور ہلاک ہو گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.