15 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 3:31
کوسٹا ریکا کے ساحل پر ہزاروں کچھوے اچانک امڈآئے
نیویارک......کوسٹا ریکا کے ساحل پر ہزاروں کچھوؤں نے ڈیرےڈال دیئے ہیںاور ساحل کچھوؤں کی آبادی کا منظر پیش کرنے لگا۔ بن بلائے مہمانوں کی آمد کا یہ انوکھا منظر دیکھنے بڑی تعداد میں لوگ ساحل سمندر کا رخ کرتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق کچھوؤں کی اتنی بڑی تعداد میں ساحل پر آمد ہر سال کا معمول ہے ۔
موسم کی تبدیلی کے باعث سمندر کی لہریں زور پکڑ لیتی ہیں جس کی وجہ سے کچھوے ساحل پر آتے ہیں اور یہاں اپنے گھونسلے بناتے ہیں ۔کچھ دن ساحل پر رہنے کے بعد کچھوے واپس سمندر کی گہرائیوں میں اترجاتے ہیں۔