تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
15 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 4:36

برطانوی موسیقاروں نے ٹریفک جام میں شہریوں کو خوش کردیا

لندن...... یوں تو ٹریفک جام میں پھنسے افراد کو سخت اذیت اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن برطانوی موٹر وے پر تو ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں کے مزے ہی آگئے۔

جی ہاں برطانوی کاؤنٹی سمر سیٹ میں واقع ایک موٹر وے پر ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں کیلئے ایک میوزک گروپ نے شاندار پرفارمنس پیش کیا۔

اسٹرنگ کوارٹٹ نامی اس میوزک گروپ نے ٹریفک جام میں پھنسے سینکڑوں افراد کے سامنے لائیو پرفارمنس دی جس کاوہاں موجود تمام افراد نے بھرپور لطف اٹھایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.