15 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 4:59
روس میں ریچھ بھی ووٹ ڈالنے پہنچ گیا
ماسکو...... یوں تو انتخابات میں صرف انسان ہی شرکت کرتے ہوئے اپنا حق رائے دہی کا استعما ل کرتے ہیں تاہم روس میں اس وقت لوگوں کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب ایک ریچھ بھی اپنے مالک کے ہمراہ ووٹ ڈالنے پہنچ گیا۔
جی ہاں روس میں جاری مقامی انتخابات کے دوران سینٹ پیٹرز برگ میں ایک شخص اپنے پالتو بھالو کے ساتھ ووٹنگ اسٹیشن آگیا ۔
یہ شخص اپنے ریچھ کے ہمراہ مقامی میلے میں کرتب پیش کرتا ہے جو ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے سیدھا میلے سے اسٹیشن پہنچا اور اپنے ووٹ ڈال کراپنے بھالومیاں کیساتھ چلتا بنا۔