تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
17 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 7:0

آسٹریلیا: جیولری اسٹور میں چوری کی فوٹیج انٹرنیٹ پرمقبول

ملبورن......مشہور ہونے کے ویسے تو بہت سے طریقے ہیں لیکن کچھ لوگ نہ چاہتے ہوئے بھی مشہور ہو جاتے ہیں۔

آسٹریلیا کے شہر ملبورن سے تعلق رکھنے والے ایک چور نے جیولری اسٹور سے ہزاروں ڈالر مالیت کے زیورات اٹھائے اور خاموشی سے چلتا بنا۔ اس کی بدقسمتی کہ یہ حرکت کیمرے کی آنکھ سے نہ بچ پائی اور سی سی ٹی وی کیمرے نے یہ مناظر محفوظ کر لئے۔

اب یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر دھڑا دھڑ شیئر کی جارہی ہے جسے دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ جلد ہی یہ صاحب پکڑ میں آجائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.