تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
18 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 2:43

زیورات کازمانہ ہوا پرانا، اب 24قیراط خالص سونے کا فیشل آگیا

ابوظہبی.........سونے کے زیورات کااستعمال تو خواتین میں زمانہ قدیم سے جاری ہے۔ اب حسن میں چار چاند لگانے کے لیے سونے سے بنا ئے گئے فیشل ماسک متعارف کروا دیئے گئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے دار الحکومت ابو ظہبی کے بیوٹی پارلرز میں جلد کی تازگی کی بڑھانے کے لیے 24قیراط کے خالص سونے سے بنائے گئے فیشل ماسک استعمال کیے جارہے ہیں، جو نہ صرف خواتین بلکہ مردوں میں بھی تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں۔

اس فیشل میں 24قیراط سونے کی ایک باریک تہہ چہرے پر چڑھائے جانے کے بعد ایک مخصوص وقت کے بعد احتیاط سے اتارا جا تا ہے۔ آرائش حسن کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کا ماسک اپنی منفرد خصوصیا ت کی بدولت جلد میں خون کی روانی بڑھا کر اور جسم میں پائے جانے والے زہریلے اثرات کو ختم کرکے جلد کو تیزی سے تر و تازہ کر دیتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.