18 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 20:36
ریسٹورانٹ میں کھانے کی میز تھری ڈی اسکر ین بن گئی
لاس اینجلس......ریسٹورانٹ میں کھانے کا انتظار اب نہیں ہے دشوار کیو نکہ کھانے کی میز بن گئی ہے تھری ڈی اسکرین!! عموماََ کسی ریسٹورانٹ میں کھانا آرڈر کرنے کے بعد انتظار کرنا مشکل ہوجاتا ہے مگر اس انتظار کو بیلجئم سے تعلق رکھنے والے کمپیوٹرکے دو ماہرین نے دلچسپ بنا دیا ہے۔
جی جناب اب آپ کو یہ انتظار کوفت میں مبتلا نہیں کرے گا کیونکہLe Petit Chef نامی ایک اینیمیشن آپکی میز کو ہی اسکرین میں تبدیل کر دے گی۔ آپ اکیلے ہوں یا دوستوں کے ساتھ اس مختصر اینیمیٹڈ فلم میں شیف کو کھانا تیار کرتے ہوئے دیکھیں گے جو کھانا جل جانے پر بھاگ کھڑا ہوتا ہے۔ تو جناب ہوا نہ اب انتظار آسان۔