تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
19 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 4:3

لندن: اسٹیشن پر کیکڑوں کی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش

لندن..........ٹرین میں سوار ہونے کے لیے مسافروں کو پہلے ٹکٹ لینا ضروری ہوتا ہے، لیکن یہ بات بھلا ان کیکڑوں کو کون سمجھائے۔ جی ہاں برطانیہ کے ٹاؤن گیٹس ہیڈ میں واقع ایک میٹرو ٹرین اسٹیشن پر صورتحال اس وقت دلچسپ ہوگئی، جب کئی کیکڑے پلیٹ فارم پر چلے آئے۔

کیکڑوں نے وہاں کھڑی میٹرو ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش بھی کی لیکن اسٹیشن کی انتظامیہ نے ان کے منصوبے پر پانی پھیرتے ہوئے، انہیں وہاں سے بھگا دیا۔ اسٹیشن کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ کیکڑے کسی مسافر کے بیگ سے نکل آئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.