تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
19 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 10:3

امریکا میں بھالو پیزا کھانے ریسٹورنٹ کےکچن میںپہنچ گیا

ڈینور......مجھے بھی پیزا کھلاؤ،امریکا میں بھوکا بھالو پیزا ریسٹورنٹ کےکچن میںگھس گیا۔دنیا میں پیزا کے شوقین لوگ تو کروڑوں کی تعداد میں موجود ہیں لیکن اب تو اس کی خوشبو انسانو ں کے ساتھ ساتھ جانوروں کا دل بھی لبھانے لگی ہے۔

جی ہاں امریکی ریاست کولوراڈو میں واقع ایک ریسٹورنٹ کے کچن میں ننھا بھالو پیزا کھانے آگیا جس سے ریسٹورنٹ میں بھگدڑ مچ گئی۔ریسٹورنٹ کی انتظامیہ نے فوری طور پر جنگلی جانوروں کیلئے کام کرنے والے ادارے کو طلب کیا جنہوں نے ننھے بھالو کو پیزا ریسٹورنٹ سے باہر نکالا۔

ریسٹورنٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھالو نے کسی چیز کو نقصان نہیں پہنچایا اور نہ ہی وہاں رکھی کھانے کی چیزوں کو ہاتھ لگایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.