تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
19 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 18:19

امریکا میں450فٹ اونچی چمنی اورپاور پلانٹ کو زمین بوس کردیا گیا

نیویارک.....امریکا میں450فٹ اونچی چمنی اورپاور پلانٹ کو دھماکوں سے زمین بوس کردیا گیا۔امریکی ریاست آرکینساس میں52سال پرانا پاور پلانٹ چمنی سمیت دھماکوں سے زمین بوس کردیا گیا۔

1960کی دہائی میں تعمیر ہونے والا یہ پاور پلانٹ 918میگا واٹ بجلی پیدا کرتا تھا لیکن 2013میں استعمال کی مدت ختم ہونے پر اسے بند کردیا گیا تھا۔

پاور پلانٹ اور اس سے منسلک 450فٹ بلند چمنی کو دھماکا خیز مواد بھر کر سیکنڈوں میں ریموٹ کنٹرول دھماکوں سے زمین بوس کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.