19 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 18:19
جاپان میں روبوٹس کے میوزیکل بینڈ کا لائیو کنسرٹ
ٹوکیو.....جاپان میں روبوٹس کا انوکھا لائیو میوزیکل کنسرٹ کسی کو بھی بے اختیارجھومنے پر مجبور کرسکتا ہے۔ آج تک آپ نے صرف انسانوں کے میوزیکل بینڈز دیکھے ہونگے لیکن ہم آپ کو لیے چلتے ہیں روبوٹس کے ایک کنسرٹ میں ۔
بالکل ٹھیک سنا آپ نے۔روبوٹس نے بھی اپنا باقاعدہ میوزیکل بینڈ بنالیا ہے جن کے کنسرٹ میں آپ مختلف موسیقی کے آلات بجاتے یہ روبوٹس دیکھ کر دنگ رہ جائینگے وہیں ان آلات سے نکلتی سُریلی دھنیں آپ کو بے اختیار جھومنے پر مجبور کردیں گی۔