19 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 19:31
خطروں کا کھلاڑی حفاظتی اقدامات کئے بغیر جان لیوا مہم جوئی میں مصروف
بچاریسٹ ... رومانیہ میںخطروں کا کھلاڑی حفاظتی اقدامات کئے بغیرجان لیوا مہم جوئی میں مصروف ہے، نوجوان 280میٹر اونچائی پر بہادری کا مظاہرہ پیش کرتا رہا۔
جوانی کے دو رمیں انسان بڑ ے بڑ ے خطر و ں سے نہیں گھبر اتا، یہ مناظر بھی ایسے ہی نِڈر مہم جوکے ہیں جو بغیر کسی حفاظتی اقدامات کے سینکڑوں میٹراونچی چمنی پر جا پہنچا ہے ۔
رومانیہ سے تعلق رکھنے والاPitestiنامی یہ نوجوان مہم جُوالیکٹرک وائرتھام کر280میٹر اونچا چمنی ٹاور سَر کرنے کی کوشش کرنے لگا اور کسی سیفٹی کے بغیر مسلسل بلندی کی جانب سفر کرتے ہوئے اپنے ایڈونچرکے شوق کی تسکین کرتا نظر آیا۔
پیچیدہ راستے سَر کرنے کے بعد جب منچلہ چمنی پر پہنچا تولوہے کی نہایت پتلی راہداری سے گزر کر چمنی کی دوسری جانب پہنچااور اسی انداز میں ٹاور سے اُتر کر واپس زمین تک آگیا۔
اپنی جان کو جوکھوں میں ڈال کر خطرناک شوق کی تکمیل میں مصروف یہ سَر پھرامہم جُو کسی رَسی سے بھی منسلک نہیں ہے ، اس کی معمولی سی لاپروائی خود اسی کے لئے یقیناًجان لیوا ثابت ہو سکتی تھی۔