19 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 19:31
نا رتھ کو ریا میں روائتی ریسلنگ کے مقابلے کا انعقاد
پیونگ ینگ.... نا رتھ کو ریا میں روائتی ریسلنگ کے بڑے پیمانے پر مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی تما شائیوں اورریسلر نے فینسی اور روائتی ملبوسات زیبِ تن کرکے حصہ لیا۔ اس ریسلنگ کے اصول اور انداز کئے سالوں پرانے ہیں جسے اب تک تبدیل نہیں کیا گیا ۔
اس ریسلنگ میں صحتمند کھلاڑی با ری باری اکھاڑے میں اترکر اپنی ریسلنگ کی ماہرانہ صلاحیتیں شائقین کو د کھا کر دل جیتنے کی کو شش کر تے نظر آئے۔ اس روائتی ریسلنگ کو دیکھنے کیلئے ہزار وں افراد نے مخصوص گراؤنڈ کا رُخ کیا اور آخر میں فاتح کوایک پر کشش صحتمند بیل بطورِ انعام دے کر حوصلہ افزائی کی گئی۔