تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
21 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 6:43

اٹلی میں مہم جو افرادکا آرام کر نے کا خطر ناک انداز

روم .....عام طور پرکوہ پیمائی کے دوران مہم جو رات گزارنے یا دن کو آرام کے لیے ایسی ہموار جگہ یا پہاڑ کی تلاش کرتے ہیں جہاں باآسانی خیمہ نصب کرکے بستر بچھایا جاسکے۔

اٹلی میں ایک منفر نظارہ دیکھا گیا جب ایک نہیں دو نہیں بلکہ 26کو ہ پیماؤں نے دو پہاڑوں کے درمیان رسی با ندھ کر کپڑے کے خیمے لٹکا ئے اور خطر ناک طر یقے سے آرام کیا،صرف یہی نہیں بلکہ اس دوران ہزاروں فٹ کی بلندی پر لٹکتے ہوئے شہنا ئی اور وائلن بجا کر گانے بھی گاتے نظر آئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.